Live Updates

پاناما کیس میں اب صرف گپ شپ رہ گئی ہے، کیس سے متعلق ہمارے دلائل آئیں گے تو سب کچھ صاف ہوجائیگا، عمران خان نے جو بویا اب کاٹ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے وکلا کی عدالت میں تڑپتی ہوئی مچھلی جیسی حالت تھی، نعیم بخاری عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، عمران خان کیس میڈیا پر لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، عمران خان الزام خان سے اب بہتان خان بن گئے ہیں، عمران خان کی طرف سے منتخب جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے گرانے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہیں،پی ٹی آئی کو عدالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہم خوشخبری کی طرف بڑھ رہے ہیں،یوٹرن ماسٹر چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی یہ آخری کوشش بھی ناکام ہو گی

ن)لیگی رہنمائوں مریم اورنگزیب ، طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز اور مائزہ حمید کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 9 جنوری 2017 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) مسلم لیگ( ن) کے رہنمائوںوزیرمملکت مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز اور پارلیمانی سیکرٹری کیڈ مائزہ حمید نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں اب صرف گپ شپ رہ گئی ہے، کیس سے متعلق ہمارے دلائل آئیں گے تو سب کچھ صاف ہوجائیگا، عمران خان نے جو بویا اب کاٹ رہے ہیں،پی ٹی آئی کے وکلا کی عدالت میں تڑپتی ہوئی مچھلی جیسی حالت تھی، نعیم بخاری عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، عمران خان کیس میڈیا پر لڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے، عمران خان الزام خان سے اب بہتان خان بن گئے ہیں، عمران خان کی طرف سے منتخب جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے گرانے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہیں،پی ٹی آئی کو عدالت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ہم خوشخبری کی طرف بڑھ رہے ہیں،یوٹرن ماسٹر چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، عمران خان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی یہ آخری کوشش بھی ناکام ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پانامہ کیس کی سماعت کے موقع پر عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے پوری زندگی قوم کی خدمت کی ہے، عمران خان ہرجلسے میں کہتے ہیں کہ نوازشریف ہرجگہ فیتہ کاٹنے پہنچ جاتے ہیں، نوازشریف آئندہ بھی فیتے کاٹے گے، تاہم عمران خان وہی کاٹیں گے جو انہوں نے بویا ہے۔

جھوٹ کی سیاست 2018 میں بھی شکست کا منہ دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ عدالت کے باہرعدالت لگانے کی کوشش کی ،پاناما کیس کے بعد عمران خان کیا کریں گی ، قابل احترام ججز پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہمارے بیانات پر باہر جاکرسیاست نہ کی جائے،اب بھی وقت ہے عمرا ن عوام کی خدمت کریں، عمران خان فصل لگائیں تاکہ2018 میں اسے کاٹ سکیں ۔

وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس مریم نواز کے وزیر اعظم کی زیر کفالت ہونے سے متعلق تھا تاہم پی ٹی آئی اب پھر اپنے موقف سے مکر گئی ہے،ہمارے وکیل کے دلائل کے بعد یہ گپ شپ بھی ختم ہو جائے گی، عمران خان پاکستان کی ترقی کے منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،ہم ترقی کا یہ سفر اسی رفتار سے جاری رکھیں گے، 2018تک تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی بہت اہم کیس عدالت کے بجائے میڈیا پر لڑنے کی کوشش کررہی ہے تاہم ہم میڈیا پر پی ٹی آئی کے الزامات کاجواب دینے آتے ہیں، (ن) لیگ سب سے بڑی عدالت کااحترام کرتی ہے لہذا مسلم لیگ (ن) اسی عدالت کے سامنے سرخرو ہوگی اور جھوٹ کی سیاست کو ایک بار پھر شکست ہوگی، ہم مکمل ثبوت کیساتھ عدالت آئے ہیں، انہیں عدالت میں ہی نہیں باہر بھی ہر جگہ بے نقاب کریں گے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان پتا نہیں کسے تھرڈ ایمپائر مانتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت سپریم کورٹ کو ہی تھرڈ ایمپائر سمجھتی ہے،عمران خان کی جمہوریت پر شب خون مارنے کی یہ آخری کوشش بھی ناکام ہو گی، وزیر اعظم حق اور سچ کی سیاست کرتے ہیں،عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی غیر مہذب سیاست کرتی ہے،امید ہے عدالت عظمیٰ انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گی۔

رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ آج عدالت میں پی ٹی آئی کی حالت تڑپتی مچھلی کے جیسی تھی، نعیم بخاری عدالت کے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکے، اب اوچھے ہتھکنڈوں اور صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا جس دن ہمارے وکلاء کو دلائل کا موقع ملا اس دن سارا کیس صاف ہوجائے گا اور قوم خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ججز کے سوالات پرتحریک انصاف کے وکیل ایسے سانسیں لیتے ہیں جیسے کسی مچھلی کو پانی سے باہر نکال دیا ہو، عمران خان کس امپائر سے امید لگائے بیٹھے ہیں یہ تو پتا نہیں لیکن ن لیگ کے لیے عدالت ہی اصل امپائر ہے۔

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو مریم نواز کا خوف کھائے جارہا ہے ، وہ دن دور نہیں جب 2018 میں مریم نواز عمران خان کو شکست دیں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان یوٹرن ماسٹر ہیں،35 پنکچر کے دعوے کیے گئے تھے وہ سب جھوٹے ثابت ہوئے، پی ٹی آئی کی جانب سے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں، ماضی میں الیکشن میں دھاندلی کی رٹ لگارکھی تھی لیکن افضل خان نے بعد میں معافی مانگی لہذا صرف الزامات لگانے سے کام نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو قلابازی خان کا نام کسی وجہ سے دیا گیا ہے ، ہم ان کا اصل چہرہ بے نقاب کرکے دکھائیں گے۔اس موقع پر ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان پہلے الزام خان تھے،اب بہتان خان بن چکے ہیں،عمران خان وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سے خوف زدہ ہیں، عمران خان کی طرف سے منتخب جمہوری حکومت کو غیر جمہوری طریقے سے گرانے کی سازش کی تحقیقات ہونی چاہیں۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات