صدر ممنون حسین کی کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم ، سائنسدانوں اور انجنیئروں کو مبارکبار

میزائل کا تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطے میں طاقت کے تو ازن کو برقراررکھنا ہے، یہ تجربہ پاکستانی دفاعی نظام میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس ملک کی سرحدیں مزید محفوظ ہو گئی ہیں،صدر مملکت

پیر 9 جنوری 2017 22:01

صدر ممنون حسین کی کروز میزائل بابر۔3 کے کامیاب تجربے پر پاکستانی قوم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آبدوز سے داغے گئے کروز میزائل بابر۔3کیکامیاب تجربے پر پاکستانی قوم ، سائنسدانوں اور انجنیئروں کو مبارک باد دی ہے۔ سب میرین لانچڈ کروز میزائل بابر۔3 بحرِ ہند میں نامعلوم مقام سے پانی کے اندر سے داغا گیا جس نی450 کلومیٹر کے فاصلے پر مطلوبہ ہدف کوصحیح صحیح نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

بابر ٹو جس کا پچھلے سال دسمبر میں تجربہ کیا گیا تھا،کے مقابلے میں بابرتھری کی یہ خاصیت ہے کہ یہ پانی کے اندر سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میزائل کا تجربہ کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ اس کا مقصد خطے میں طاقت کیتوازن کو برقراررکھنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستانی دفاعی نظام میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اسیملک کی سرحدیں مزید محفوظ ہو گئی ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ کروز میزائل بابر۔3 اہم خصوصیات کا حامل ہے جسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیاہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تجربہ ہمارے سائنسدانوں اور انجینئرز کے اعتماد کا مظہر ہے جسے اٴْن کی خود انحصاری اور تکنیکی صلاحیت کو فروغ ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :