ضلع بنوں کے ہر گھر کوصاف پانی اور قدرتی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،کسی کے ساتھ بھی کوئی زیادتی نہیں کی جائیگی ،بنوں جے یو آئی کا گڑھ ہے یہاں پر کسی بھی تبدیلی کی گنجائش موجود نہیں، ضلع اور تحصیل کی حکومت عوام کو دستیاب وسائل سے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر مسائل حل ہوسکیں

جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی کا بنوں میں اجلاس سے خطاب

پیر 9 جنوری 2017 21:52

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی اور سٹینڈنگ کمیٹی کے ممبراعظم خان درانی نے کہا ہے کہ بنوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام مزید تیزکرنے کی ہدایت ضلع کے ہر گھر کوصاف پانی اور قدرتی گیس کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے کسی کے ساتھ بھی کوئی زیادتی نہیں کی جائیگی بنوں جے یو آئی کا گڑھ ہے یہاں پر کسی بھی تبدیلی کی گنجائش موجود نہیں ضلع اور تحصیل کی حکومت عوام کو دستیاب وسائل سے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر مسائل حل ہوسکے۔

وہ پیر کو میوہ خیل ہائوس بنوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلع ناظم بنوں عرفان درانی،تحصیل ناظم انجنیئر ملک احسان خان ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین سید کمال شاہ سوکڑی، تحصیل کونسلر انجنیئر شاہ فہد خان، سپیشل سیکرٹری سمیع اللہ خان ،ضلعی جنرل سیکرٹری جے یو آئی حاجی محمد نیاز خان ،ملک تاج محمد خان احمد زئی سمیت دیگر عہدیدار اور مشران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بیک دوڑ رابطے شروع کردیئے ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ضلع بنوں میں اکرم خان درانی کی قیادت میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی سے کاموں کے معیار میں مزید نکھار آئیگی بنوں ڈویژن میں بجلی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلئے کرم گڑھی پاور ہائوس کی اپ گریڈیشن ،بنوں انٹر نیشنل ائرپورٹ کی تعمیر نئے سڑکوں اور واٹر سپلائی منصوبوں کی تکمیل جیسے اہم اور دیر پا منصوبوں کی بروقت مکمل ہونے سے یہاںکے عوام مزید خوشخال ہونگے انہوں نے کہا کہ بنوں کی ترقی کی ضمانت ہی جمعیت علماء اسلام ہے کیونکہ اس جماعت نے یہاں پر اربوں روپے کے بیشتر منصوبوں کو مکمل کردیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بنوں کے مختلف علاقوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کررہی ہے جس کے تحت مراحلہ وار یونین کونسلوں کی سطح پر گیس فراہم کی جائیگی