بنوں تھانہ ٹاون شپ کی حدود میں موبائل پر فائرنگ ،پولیس اہلکار جاں بحق ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک

پیر 9 جنوری 2017 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) بنوں تھانہ ٹاون شپ کی حدود میں موبائل پر فائرنگ ایک پولیس اہلکار جاں بحق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ٹاون شپ کی پولیس موبائل علاقے میں معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے ا ن پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے ایک پولیس اہلکار متعدد گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا پولیس نے جوابی فائرنگ کر تے ہو ئے دونوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔پولیس نے اپنے جاں بحق ساتھی سمیت دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے۔