برآمدات میں کمی ، درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

پیر 9 جنوری 2017 21:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارہ 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ جولائی سے دسمبر کے دوران ملکی برآمدات 4 فیصد کمی سے 9 ارب 91 کروڑ ڈالر رہی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 6 ماہ کے دوران ملکی درآمدات 10 فیصد اضافے سے 24 ارب 40 کروڑ ڈالر رہی۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت کر سکے۔

متعلقہ عنوان :