سیاستدانوں کو کالا باغ ڈیم کا نام سن کر ناراضگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے ،وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں بغیر اتفاق رائے کے یہ ڈیم نہیں بنے گا ، صوبے پانی کے استعمال پر احساس ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر رہے ہیں
وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کا ایوان بالا میں چوہدری تنویر کی جانب سے پیش تحریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال
پیر 9 جنوری 2017 21:06
(جاری ہے)
وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ پاکستان میں پانی انتہائی گھمبیر مسئلہ بن گیا ہے ۔
دوتین گھنٹوں کی بحث سے اس معاملے سے انصاف نہیں ہو سکے گا ۔ پانی کے بحران کی کئی وجوہات ہیں ۔ سندھ طاس معاہدہ سب کے سامنے ہے کالا باغ ڈیم کا نام کوئی لیتا ہے تو اس پر کوئی ناراضگی کا اظہار نہ کریں ۔اتفاق رائے کے بغیر یہ ڈیم نہیں بن سکتا ہے ۔ نومبر 2017 میں پانی پر قومی کانفرنس ہو گی ۔اس سال بھاشا ڈیم اور منڈاڈیم کی تعمیر کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں گے ۔ حکومت اپنے وسائل سے یہ ڈیم تعمیر کرے گی ۔ پانی اور آبپاشی دونوں مقاصد کے لئے دیامر بھاشا ڈیم استعمال ہو گا ۔ 4500 میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہو گی ۔سچن ٹنڈولکر پانچ سال سے مہم چلا رہے ہیں کہ ایک بالٹی پانی سے نہایا جا سکتا ہے ۔ ایک مگ پانی سے شیو ہو سکتی ہے ہمارے ہاں پانی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے ۔ سسٹم میں جدید طریقے متعارف نہیں کروائے گئے ہیں ۔ آج بھی کھالے توڑ دیئے جاتے ہیں ۔پانی پر سیاسی بیانات نہ دیئے جائیں ۔ کراچی میں بڑے پیمانے پر آلودہ پانی سمندر میں گرایا جاتا ہے ۔ جب کہ اس کو صاف کرنے کا پلانٹ لگایا جا سکتا ہے ۔ سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے عالمیسطح پر پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ۔ اس معاملے پر خطرات سے بھی آگاہ ہیں ۔ صوبائی حکومتوں سے کہا جائے کہ کسی صوبائی حکومت کو پانی کی کمی کا کوئی احساس نہیں ہے ۔ صوبوں میں پانی ، بجلی اور گیس کی بچت کا کوئی کلچر نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.