کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑی سے منشیات سمگلر کو لاکھو ںمالیت کی ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا

پیر 9 جنوری 2017 19:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسافر گاڑی سے منشیات سمگلر کو لاکھو ںمالیت کی ہیروئن سمیت گرفتار کرلیا گیا۔کاروائی مسلم آباد چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران عمل میں لائی گئی۔زیر حراست سمگلر کے خلاف تھانہ جرما میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی ایس پی صدر سرکل حسین غلام بنگش نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنانے کی پولیس کاروائی سے متعلق بتایا کہ ڈی پی او کوہاٹ جاوید اقبال کی خصوصی ہدایت پر مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف پولیس کا خصوصی مہم کامیابی سے جاری ہے جسمیںشہر کی اہم شاہراہوں پر مئوثر ناکہ بندیاں قائم کرکے منشیات سمگلروں کے خلاف بھی گھیر ا تنگ کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق کاروائیوں کے اس تسلسل میں ایک اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ جرما انسپکٹر گل جنان نے ہیڈ کانسٹیبل مبارک حسین اور دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد پولیس چیک پوسٹ میں گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے ناکہ بندی کررکھی تھی کہ اس دوران پشاور سے بنوں جانے والی ایک مسافر فلائنگ کوچ کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا جسمیں سوار منشیات سمگلر محمد اجمل ولد محمد انور ساکن بنوں کے قبضے سے پولیس نے مجموعی طور پر دو کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ٹیم نے انتہائی خطرناک منشیات سمیت گرفتار سمگلر کو تھانہ جرما منتقل کردیا جہاں اسکے خلاف منشیات سمگلنگ کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ زیر حراست منشیات سمگلر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ہیروئن علاقہ غیر خیبر ایجنسی سے جنوبی اضلاع کے مختلف علاقوں کو سمگل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ڈی ایس پی کا کہنا تھا کہ منشیات سمگلر کو عدالت کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس سے دوران تفتیش منشیات سمگلر گروہ کے متعلق اہم معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :