ایبٹ آباد،گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کیہال کی طالبہ چوکیدار کیساتھ فرار۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج

پیر 9 جنوری 2017 19:30

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کیہال کی طالبہ چوکیدار کیساتھ فرار۔ تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج۔ اس ضمن میں کھولہ کیہال کی رہائشی یاسمین بی بی زوجہ عبدالرشید مرحوم نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ اس کی بیٹی( م ش) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کیہال میں زیرتعلیم ہے۔ جسے اسکول کے چوکیدار عاصم ولد پرویز سکنہ شیخ البانڈی اوراس کی والدہ نے بھلاپھسلا کر اغواء کرلیاہے۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ میں چوکیدار عاصم کیخلاف زیر دفعہ 365B/34 کے تحت ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی نااہل خواتین افسران کی وجہ سے محکمہ تعلیم زنانہ تباہی کے دھانے پرپہنچ چکاہے۔ پرائمری، مڈل ، ہائی اور ہائر سکینڈری اسکولوں کے چوکیدار غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ جن کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے۔ شہریوں نے صوبائی حکومت سے سرکاری اسکولوں میں مردملازمین کی فوری بیدخلی کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :