کراچی،گلشن اقبال میں اتوار بازار سے لاپتہ پندرہ سالہ لڑکی تاحال نہ مل سکی

پیر 9 جنوری 2017 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اتوار بازار سے لاپتہ ہونے والی پندرہ سالہ لڑکی تاحال نہ مل سکی۔گلشن اقبال کے علاقے میں اتواربازار سے پندرہ سالہ غنویٰ مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

غنویٰ لاڑکانہ سے اپنے رشتے داروں سے ملنے کراچی آئی تھی۔ غنویٰ اپنی بہنوں کیساتھ اتوار بازار گئی جہاں وہ لاپتہ ہو گئی۔ اہل خانہ کے مطابق لڑکی نے زیورات پہنے ہوئے تھے، خدشہ ہے کہ غنویٰ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ سے تمام تفصیلات حاصل کرلی ہیں اور لڑکی کی تلاش جاری ہے۔