ایچ ای سی اور پی ٹی اے نے 29ویں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

پیر 9 جنوری 2017 18:55

ایچ ای سی اور پی ٹی اے نے 29ویں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی ای) نے 29ویں جنوبی ایشیائی نیٹ ورک آپریٹرز گروپ کانفرنس کی میزبانی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، 23 سے 30 جنوری کو منعقد ہونے والی کانفرنس کا انعقاد انٹرنیٹ سوسائٹی (آئی ایس او سی)، ایشیا پیسفک نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر (اے پی این آئی سی) اور انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائننگ نیمز اینڈ نمبرز (آئی سی اے این این) کے تعاون سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نیٹ ورک آپریٹرز کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تعاون کے لئے موقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :