سیاست سے بالاترہوکرغریبوںکی مددکریں گے،ماروی میمن

پیر 9 جنوری 2017 18:13

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) بینظیرانکم سپورٹس پروگرام کی چیئرپرسن اوروفاقی وزیراطلاعات و نشریات ماروی میمن نے کہاہے کہ غربت کی شرح معلوم کرنے کیلئے نیاسروے کیاجائے گااوراس میںجدیدٹیکنالوجی کوبھرپورطریقے سے استعمال کیاجائے گاتاکہ حکومت معاشرے کے ان لوگوں کی مددکرسکے جوحقیقی معنوںمیں امدادکے مستحق ہیں ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوموارکے روز میونسپل کارپوریشن بہاولپورکے نومنتخب ارکان سے خطاب کے دوران کیا۔میئربہاولپورعقیل نجم ہاشمی بھی اس موقع پرموجودتھے۔ماروی میمن نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کے برعکس مسلم لیگ ن کی حکومت سیاست سے بالاترہوکرغریب عوام کی خدمت کرے گی کیونکہ پاکستان اس مسئلے پرسیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پرہم نے غربت کے سروے کیلئے عالمی معیار کاطریقہ کاراختیارکیاہے تاکہ ایسے افرادکی ڈائریکٹری تیارکی جاسکے جوغربت کاشکارہیں۔

مسلم لیگ کی حکومت پاکستان سے غربت کے خاتمے کیلئے تمام ترکوششیں کررہی ہے۔انہوںنے مزیدکہاکہ بہاولپور،ہری پور،نصیرآباداورسکھر وہ اضلاع ہیں جہاں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سروے کاآغاز کردیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم لوگوں کو یہ موقع دے رہے ہیں کہ وہ ان اضلاع میں اپنی رجسٹریشن خودکراسکیں گے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ عوام کو ان عناصرسے خبرداررہناچاہیے جو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے نام پردھوکہ دہی کررہے ہیں۔انہوںنے نومنتخب کونسلروں پرزوردیاکہ وہ اپنے علاقے کے مستحق افرادکومتحرق کریں تاکہ وہ انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیسک پراپنی رجسٹریشن کراسکیں۔

متعلقہ عنوان :