ْضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف کاروائی۔حسین چوک، پہاڑی پورہ اور جی ٹی روڈ سی22 گرفتار

پیر 9 جنوری 2017 18:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 22افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبدالنبی اور سید شاہ زیب نے پہاڑی پورہ ، حسین چوک اور جی ٹی روڈ پر مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔گرانفروشی ، کم وزن روٹی، ملاوٹ شدہ چائے اور سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ان گرفتار افراد میں دودھ فروش، نانبائی، سبزی و فروٹ فروش، چائے فروش، قصاب اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلا ف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئیگی۔

متعلقہ عنوان :