ایف بی آر نے سیلزٹیکس مانیٹرنگ سخت کردی

ملکی ٹیکس قوانین ایف بی آر کو صنعتی یونٹس کا انوینٹری ڈیٹا جمع کرنیکا اختیار دیتے ہیں

پیر 9 جنوری 2017 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) ایف بی آر نے سیلزٹیکس مانیٹرنگ سخت کردی۔ 15 شوگرملوں کی پیداوار اور فروخت کے دسمبرکے اعداد و شمار جمع کرلئے گئے جن کا موازنہ سیلزٹیکس ادائیگی سے کیاجائیگا۔ملکی ٹیکس قوانین ایف بی آر کو صنعتی یونٹس کا انوینٹری ڈیٹا جمع کرنیکا اختیار دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان قوانین کی بنیاد پر شوگرملوں کے اعدادو شمار جمع کئے گئے ہیں،شوگرملز 15 جنوری کو ماہانہ سیلزٹیکس جمع کرائیں گی جس کا موازنہ پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار سے ہوگا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگلے مرحلہ بیٹری، آٹوپارٹس اور الیکٹرونک مصنوعات بنانے والے صنعتی اداروں کا ڈیٹا جمع کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :