اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد کی اسلا م آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی

پیر 9 جنوری 2017 16:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر خالد اقبال ملک کی قیادت میں اسلا م آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر رانا ارشد، جنرل سیکرٹری ذوالقرنین عباسی، چیئرمین عابد خان اور چوہدری ندیم الدین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور چیمبر کی طرف سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد اقبال ملک نے ا س موقع پر نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ریئل سٹیٹ شعبہ کی سہولت کے لئے ایک اور ایمنسٹی سکیم دے تاکہ یہ شعبہ مشکلات سے نکل آئے ۔ حکومت ریئل اسٹیٹ انڈسٹری پر ٹیکسوں کی شرح کم کرے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین خالد جاوید نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن اور چیمبر کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور تاجر برادری کے مسائل مل جل کر حل کریں گے۔

اسلا م آباد رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر رانا ارشد اور جنرل سیکرٹری ذوالقرنین عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی تعداد برابر ہونے کی وجہ سے دونوں گروپوں کو ایک ایک سال قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا تھا اب فاؤنڈ ر گروپ کی برتری ہے انہوںنے کہا کہ چیمبر پراپرٹی سے متعلقہ مسائل حل کرانے میں مدد کرے ۔ وفد میں چیئرمین فاؤنڈر گروپ خالد جاوید، چیمبر کے نائب صدر طاہر ایوب، خالد چوہدری، چوہدری عرفان، سیف الرحمن، نثار مرزا، محترمہ ناصر ہ علی ، اشفاق چٹھہ، نعیم صدیقی اور دیگر شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :