علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پی ٹی سی پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

پیر 9 جنوری 2017 16:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار2016ء میں پیش کئے گئے پی ٹی سی پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ اے ٹی ٹی سی اور سی ٹی پروگرام کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے جبکہ بی ایڈڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔

اسی طرح میٹرک ،ْ ایف اے اور بی اے پروگرامز کے نتائج بھی تیار کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے نتائج کی تکمیل کے لئے ایک ٹائم فریم دیا تھا اور سختی سے ہدایت کی تھی کہ نئے داخلوں کے آغاز تک تمام پروگراموں کے نتائج کا اعلان یقینی بنایا جائے اور یہ ہدایت بھی کی ہے کہ نتائج کے بروقت اعلانات کے ساتھ ساتھ اسناد اور ڈگریوں کے اجراء کے تمام عمل کو جلد از جلداور ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے طلبہ تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2017ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :