سال 2017 سرپرائز کا سال ہوگا، یہ سال پاکستانیوں کوصدیوں تک یاد رہے گاجو 70 سال میں نہیں ہوا وہ اسی سال ہوگا، منظوروسان کی پیش گوئی
ایم کیو ایم سندھ کا وزیراعلی تو دور موجودہ سیٹیں بچانا ایم کیو ایم کے لیے مشکل ہوگا ،بلاول کی شادی 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد دھوم دھام سے ہوگی ،سی پیک کی وجہ سے سندھ میں سرمایہ کاری آرہی ہے، وزیرصنعت وتجارت کی جاپان سرمایہ کاروں سے بات چیت کے بعد پریس کانفرنس
پیر 9 جنوری 2017 14:33
(جاری ہے)
منظورحسین وسان نے کہاکہ پانامہ لیکس پرفیصلہ ففٹی ففٹی ہوگا ۔عمران کو خوشی یا مایوسی بھی مل سکتی ہے ۔مایوسی کی صورت میں احتجاج بھی ہوسکتاہے ۔ جنوری سے مارچ تک تین ماہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں۔انہوں نے کہاکہ2017 کو ملکی تاریخ میں یادگار کے طور پر یاد رکھا جائے گا ،احتساب اسی سال ہوگا۔
بیرون ملک جو پیسہ ہے وہ بھی اسی سال واپس آئے گاکچھ لوگ اندر جائیں گے اور کچھ جیلوں سے باہر آئیں گے۔2017 میں احتجاج حکومت گرانے کے لیے نہیں ملک میں اصلاح اور بہتری کے لیے ہوگا۔منظور وسان نے کہاکہ سندھ میں چھوٹی چھوٹی جماعتیں ختم ہوجائیں گی،پیپلزپارٹی انتخابات میں سرپرائز دے گی۔ایم کیوایم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم سندھ کا وزیراعلی تو دور موجودہ سیٹیں بچانا ایم کیو ایم کے لیے مشکل ہوگا۔سندھ کے شہروں میں بھی اب پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ بلاول کی شادی 2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد دھوم دھام سے ہوگی،بلاول کی دلہن بھی بلاول کی طرح اسمارٹ اور خوبصورت ہوگی جبکہ پارٹی چیئرمین ہنی مون پاکستان میں منائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جاپان کے صنعتکار وں نے سندھ میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کیاہے اوروہ سندھ میں 2.50 ملین ڈالر کی سرمایہ چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جاپانی سرمایہ کار دھابے جی اسپیشل اکنامک زون کی بحالی چاہتے ہیں جبکہ نادرن پائی پاس پر اسمال انڈسٹری کے قیام میں جاپانی سرمایہ کاروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔منظوروسان نے کہاکہ میں فروری میں جاپان کا دورہ کروں گا۔دورے کے دوران دوطرفہ تجارت کو حتمی شکل دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.