فلپائن میں ممکنہ سمندری طوفان، احتیاطی اقدامات مکمل

جنوبی ساحلی جزائر سے چھ ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل ،سمندری سفرمعطل کردیاگیا،حکام

پیر 9 جنوری 2017 12:39

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2017ء) ایک بڑے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر فلپائن کے جنوبی ساحلی جزائر سے چھ ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس طوفان کی وجہ سے مزید لینڈ سلائیڈنگز اور سیلابی ریلوں کا خطرہ ہے۔ منیلا حکومت متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہے جبکہ سمندری سفر کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ فلپائن میں سالانہ قریب بیس بڑے سمندری طوفان آتے ہیں، جن میں متعدد خونریز ثابت ہوتے ہیں-

متعلقہ عنوان :