گلف اسٹیل مل خسارے میں گئی تو ضیاءالحق نے نواز شریف کا قرضہ معاف کر دیا ۔ کامران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 9 جنوری 2017 11:11

اسلام آباد اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 جنوری 2017ء) : پاکستان کے معروف صافی کامران خان نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلف اسٹیل مل ایک وقت میں خسارے میں جانے لگ گئی تو گلف اسٹیل مل کے اس سرمائے پر اپنا سود ادا نہیں کر سکی جس کے بعد ایک بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی۔ کامران خان نے بتایا کہ 1978 ء میں میاں محمد شریف نے بنکوں کے قرضوں کی ادائیگی کے لیئے گلف اسٹیل مل کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد گلف اسٹیل مل کے 75 فیصد حصص فروخت کیے گئے۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ میاں شریف کا معاہدہ دبئی کی کنسٹرکشن کمپنی کے عبداللہ قیاد الاہلی سے ہوا، بنک کی وساطت سے اس اسٹیل مل کی ملکیت تبدیل ہو گئی ۔ اور شئیرز کی فروخت کے بعد گلف اسٹیل مل کا نام اہلی اسٹیل ملز رکھ دیا گیا۔ کامران خان نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادوں کے بیانات کے مطابق سرمایہ کی منتقلی اسی کمپنی سے کی گئی جبکہ یہ کمپنی تو خسارے میں تھی ۔ کامران خان نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: