رحمان ملک کی بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک اور شاندار تاریخ رقم کرے گی،خیبر سے کراچی تک پسے ہوئے اور غریب لوگوں کی واحد ترجمان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے،سابق وزیر داخلہ

پیر 9 جنوری 2017 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک اور شاندار تاریخ رقم کرے گی،خیبر سے کراچی تک پسے ہوئے اور غریب لوگوں کی واحد ترجمان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکو اپنے بیان میںسینیٹر رحمان ملک نے سید نئیر حسین بخاری کو سیکرٹری جنرل، چودھری منظور کو سیکرٹری اطلاعات اور دیگر عہدیداروں کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ امید ہے کہ نئے عہدیدار ورکروں کے امنگوں اور امیدوں پر پورا اترے گے۔بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ایک اور شاندار تاریخ رقم کرئیگی۔ رحمان ملک نے کہاکہ خیبر سے کراچی تک پسے ہوئے اور غریب لوگوں کی واحد ترجمان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ایک نڈر بے باک اور بہادر قائد ہے اور حقیقی معنوں میں نوجوان قیادت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک سینٹر رحمان ملک نے بلاول بھٹو زرداری، نئیر حسین بخاری اور دیگر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔