چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ گجرات کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے،شاذر صدیق اعوان

اتوار 8 جنوری 2017 23:10

لا لہ موسیٰ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) چیئرمین ضلع گجرات چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ شہرکی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،کوٹلہ برادران تعمیر و ترقی کی علامت ہیں، این ای107 اور پی پی115کو مثالی حلقے بنا رہے ہیں ،انشاء اللہ اب ضلع گجرات کی باری ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان مسلم لیگ(ن) شاذر صدیق اعوان (ڈوگہ )نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ محمد حفیظ کا کھاریاں کا چیئرمین منتخب ہونا اچھی بات ہے، مسلم لیگ(ن) نے اپنا وعدہ پورا کر دیا، اب نچلی سطح پر عوامی خدمت کا سلسلہ شروع ہوگا اور اقتدار نچلی سطح پر پہنچ جائے گا ،مسلم لیگ(ن) اس ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی پارٹی کی پالیسیوں پر اظہارِ اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :