چترال کے عوام کوریلیف دینے کیلئے لواری ٹنل ہفتے میں2دن آمدورفت کیلئے کھلارہیگا‘ امیر مقام
اتوار 8 جنوری 2017 21:20
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن ترقی کہووارحلقہ پشاور کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری اور چترال کے کہووارزبان میںلکھے گئے پہلے مصنف ظفراللہ پروازکے ناول"انگریستانو"کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بعدازاںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے پانامہ پیپرزایک سوال کے جواب میںانجینئرامیرمقام نے کہاکہ پانامہ کیس عدالت میںہے اورعدالت خان صاحب کے میڈیاٹاکس یااخباری تراشوںپرنہیںشواہدپرفیصلہ کرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ خان صاحب کے کانوںکوانکے خلاف نہیںانکے حق میںفیصلے سننا پسند ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان تحریک انصاف رہنمائوں کے دماغ کے ایک حصے نے کام شروع کردیاہے اس لئے اقتصادی راہداری کے راگ الاپناشروع کئے ،اس کے بعدعمران خان اور وزیراعلیٰ صاحب نوازشریف اورانکی حکومت کی کامیاب حکمت عملی کابھی ایک دن اعتراف کرلیںگے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک مدت ،جدجہداورطویل انتظارکے بعد بالآخرکہووارادب کے دامن کوایک شخص نے اپنی محنت بھری کاوشوںسے ایک ایسی دولت سے معمور کیاجس کی کہوورازبان کواشدضرورت تھی،کہووارتہذیب وتمدن نہ صرف کتاب کی صورت میںمحفوظ ہوابلکہ نئی نسل کوبھی اپنے آبائواجدادکے رواج ورسوم کاعلم میسرآیا۔انہوںنے کہاکہ مصنف ظفراللہ پروازصاحب نی"انگریستانو"نام سے اپنااورکہووارزبان کاپہلا ناول منظرعام پرلایاجوکہوارزبان بولنے والوںکی عظیم خدمت ہے،کہووارجس صنف سے محروم تھاوہ آج انہیںمل گیا اور اس لحاظ سے وہ کہووارکے پہلے ناول نگارہونے کااعزازحاصل کرچکے ہیں،اس کتاب میںزبان کہووار کے وہ الفاظ محاورات اورجملے اپنی اصلی حالت میںملتے ہیںجس کیلئے نئی نسل کولغتِ کہووار ہمیشہ ہاتھ میں تامنے کی ضرورت پڑتی ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت ملک میںبولنے والے کسی بھی زبان کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے،چترال اورکہووارزبان کے بولنے والے وطن عزیزکاثقافتی سرمایہ ہیں،کہوواراہل قلم کی حوصلہ افزائی،کہووارثقافت کی ترویج اورکہووارزبان کے فروغ کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیںکرینگے،اس خطے کے عوام سے وزیراعظم محمدنوازشریف کادلی لگائو ہے،اس خطے تعمیروترقی ہمیشہ انکی ترجیح رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.