پیپلزپارٹی نے اتحادی جماعتوں کا صدارتی نیب آرڈننس اور دیگر معاملات پر ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا

سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کے چیمبرز میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس2بجے دن منعقد ہوگا‘ ذرائع

اتوار 8 جنوری 2017 20:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے اتحادی جماعتوں کا صدارتی نیب آرڈننس اور دیگر معاملات پر ہنگامی اجلاس آج (سوموار ) پار لیمنٹ ہائوس میں طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سینٹ میں اپوزیشن لیڈر چوہدری اعتزاز احسن کے چیمبرز میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اجلاس2بجے دن منعقد ہوگا جس میں نیب قوانین میں ترامیم کیلئے پار لیمانی کمیٹی میں شر کت اور صدارتی آرڈننس سمیت دیگر معاملات پر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی ۔