Live Updates

پختون قوم کو اسلام ، روٹی کپڑا مکان اور قوم پرستی کے نام پر بار بار دھوکہ دے کر لوٹا گیا، پختون قوم اب بیدار ہو چکی ، آئندہ مختلف لبادے اوڑھ کر انہیں بیوقوف بنانے والوں کو برسر اقتدار نہیں آنے دیگی، ضلع مردان کی پسماندگی اور عوام کی بدتر حالت کو دیکھ کر ترس آتا ہے لیکن سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اپنے سیاہ دور کے کارنامے بڑے فخر سے بیان کرتے نہیں تھکتے ،عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دینگے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کا جلسے سے خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 20:21

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پختون قوم کو اسلام ، روٹی کپڑا مکان اور قوم پرستی کے نام پر بار بار دھوکہ دے کر لوٹا گیا لیکن پختون قوم اب بیدار ہو چکی ہیں اور آئندہ مختلف لبادے اوڑھ کر انہیں بیوقوف بنانے والوں کو برسر اقتدار نہیں آنے دیگی۔ ضلع مردان کی پسماندگی اور عوام کی بدتر حالت کو دیکھ کر ترس آتا ہے لیکن سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اپنے سیاہ دور کے کارنامے بڑے فخر سے بیان کرتے نہیں تھکتے۔

عوام عمران خان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دینگے۔وہ اتوار کی سہ پہر میلہ گرا?نڈ تخت بھائی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے جس سے ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی ، صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان، ایم این ایز ڈاکٹر عمران خٹک ، علی محمد خان، ممبران صوبائی اسمبلی زاہد خان درانی، عبید مایار اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے علاقے کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے حقیقی معنوں میں صوبے اور عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کر رکھا ہے۔ انصاف صحت کارڈ کے ذریعے اٹھارہ لاکھ مستحق افراد کو پانچ لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔ گزشتہ دور حکومتوں میں اساتذہ کو سیاست کے لیے استعمال کیا گیا لیکن اب تمام تعلیمی اداروں کی حالت زار بہتر اور اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا گیا ہے جبکہ عوام کو پٹوار اور پولیس کے فرسودہ اور کرپٹ کلچر سے بھی نجات دلائی گئی ہے۔

انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے کمیشن ، ایزی لوڈ کے بغیر صوبے اور پختون قوم سے دوستی یا ہمدردی کا حق ادا کیا ہوتا تو آج ان کے آبائی ضلع مردان کی اتنی بری حالت زار نہ ہوتی اگر انہوں نے حقیقی معنوں میں علاقے اور صوبے کی خدمت کی ہوتی تو علاقے کے عوام اتنے مسائل میرے سامنے بیان نہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی دوبارہ برسر اقتدار آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں اور پہلے یہ بتائیں کہ ک*ل*ہ* ب*ہ* ز** ا*و* چ*ر*ت*ہ* ب*ہ* ز**۔اس موقع پر انہوں نے تخت بھائی میں کامرس کالج، پٹ بابا یو سی میں گرلز ہائی سکول، سپورٹس کمپلیکس ، مقبرہ شیخانوں کلے کے لیے اراضی، گرلز کیڈٹ کالج کا قیام، تخت بھائی بائی پاس روڈ پر کام کی رفتار میں تیزی، تحصیل کمپلیکس تخت بھائی میں زنانہ و مردانہ پرائمری ایجوکیشن دفاتر کی تعمیر اور تخت بھائی ڈگری کالج کو پوسٹ گریجویٹ کا درجہ دینے کا اعلان کیا۔

جبکہ PK-26میں گیس اور بجلی منصوبوں کے لیے بھی دس کروڑ روپے کی فراہمی کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ملک کی کنگ پارٹی ہے جبکہ ایم ایم اے اور اے این پی نے صوبے اور پختون قوم کی کوئی خدمت نہیں کی۔ ایم ایم اے نے اسلام کے نام پر ووٹ لے کر جبکہ اے این پی نے پختون حقوق کا رونا رو کر اقتدار حاصل کیا لیکن پختون قوم کا جو حشر اے این پی نے کیا پختون قوم وہ کبھی نہیں بھولیں گی اور آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات