Live Updates

عمران خان لڑکیوںکا دوپٹہ اتارکر لڑکوں کے سر پر رکھنے کو تبدیلی قرار دیتے ہیں ، ملک میں اصل تبدیلی لانے والے صرف ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوںنے لڑکوں اور لڑکیوں دونوںکو اپنا جائزحق دلوایا،آمیر مقام صوبائی صدارت کے خواب دیکھ رہے ہیں

پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان کا شمولیتی تقریب سے خطاب

اتوار 8 جنوری 2017 20:21

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر انجینئر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ عمران خان لڑکیوںکا دوپٹہ اتارکر لڑکوں کے سر پر رکھنے کو تبدیلی قرار دیتے ہیں لیکن ملک میں اصل تبدیلی لانے والے صرف ذوالفقار علی بھٹو ہے جنہوںنے لڑکوں اور لڑکیوں دونوںکو اپنا جائزحق دلوایاآمیر مقام صوبائی صدارت کے خواب دیکھ رہے ہیں لیکن ہوتا نظر نہیں آرہا صوبائی صدارت کا عہدہ ملنے سے پی کے نناوے کا ہر فرد ہمایوں خان ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ نیابت ڈھیری جولگرام مٹکنی میںپاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہونے والے 82خاندانوں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیاپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمد صدیق نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسہ عام کی صدارت محمد اسلام نے کی شمولیت اختیار کرنے والوں میں سرکردہ افراد شکیل خان ، جنید خان ، رحمان طارق ، عقیل زادہ ، فاروق رحیم ، سلیم خان ، محمد آمین ، حبیب الرحمن ، فلک ناز، امجد علی ، جمال خان ، سمیع اللہ ، آمین اللہ ، محمد سید ، سمیع اللہ ، امجد ٹیلرز، مدد خان ، غلام محمد ، سلمان شاہ ، دلاور خان ، عثمان اللہ ،مجید اللہ ، زمین خان ،سید غنی وغیرہ شامل ہیں ہمایوں خان نے کہا کہ قومی خدمت کی وجہ سے ان کے والد مرحوم حنیف خان آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے ہم نے اپنے وزرات کے دوران ٹیکنیکل کالج، گریویٹی واٹر سپلائی اسکیم ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بلڈنگ ،پل ، کالجیں ، روڈز ،ٹا?ن ہال اور بے شمار دیگر ترقیاتی کام کئے عوام موازانہ کریں کیونکہ اسی حلقے سے بھی ایک وزیر خزانہ رہ چکے ہیں مشیر وزیر اعلیٰ بھی ہے لیکن کوئی ان کا ایک کام بھی نہیں دکھا سکتا انہوں نے کہا کہ پولی ٹیکنیکل کالج کی 23کروڑ روپے بدقسمتی سے نہ زمین خریدی گئی اور نہ بلڈنگ تعمیر ہوئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے فنڈز بھی ابھی تک پڑے ہیں لیکن کسی کو عوام کو دکھ درداور مسائل کا احساس نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات