جہلم،جی ٹی روڈ پرکار اور مسافر وین میں تصادم، 11 افراد جاں بحق ، 4 شدید زخمی

اتوار 8 جنوری 2017 20:20

جہلم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) جی ٹی روڈ پرجہلم کے قریب کار اور مسافر وین میں تصادم سے 11 افرادجاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار راولپنڈی سے جہلم آرہی تھی کہ جی ٹی روڈ پرجہلم کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث بے قابو ہو کرمسافر وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہو گئے ۔11نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :