قائداعظم اور علامہ اقبال کے بغیر قومی تشخص نامکمل ، نوجوان نسل کو ان کے افکار سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے‘شاعرہ روبینہ شاد

اتوار 8 جنوری 2017 20:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) بصارت سے محروم شاعرہ روبینہ شاد نے کہا ہے کہ قائداعظم اور علامہ اقبال کے بغیر قومی تشخص مکمل نہیں ہو سکتا، نوجوان نسل کو ان کے افکار سے روشناس کرانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ادیبوں کیلئے انڈومنٹ فنڈ کا قیام اور سال 2017ء کیلئے ضرب قلم کے آغاز کا اعلان خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

وزارت قومی ادب، تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن اور اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام چوتھی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے ادیب اور لکھاری شرکت کیلئے آتے ہیں جس کے ذریعہ علاقائی زبانوں اور ثقافت کو فروغ ملے گا اور اردو جاننے والے مختلف ممالک سے آئے لکھاریوں کے ادبی کام سے جاننے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کی تسلسل سے انعقاد کی ضرورت ہے جس سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا میں جائے گا اور نوجوان سل کو علم اور ادب سے وابستگی کا موقع ملے گا۔

متعلقہ عنوان :