Live Updates

یہودی طاقتیں ملکی سلامتی خودمختاری اور اسلامی تشخص کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں،مولانا فضل الرحمن

پاکستان تحریک انصاف ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،سربراہ جمعیت علماء اسلام کی وفد سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 19:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ یہودی طاقتیں ملکی سلامتی خودمختاری اور اسلامی تشخص کے خلاف سازشیں کر رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے مگر ہم ان سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں مرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا سید ایوب شاہ کی قیادت میں سندھ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا آغا سید محمد ایوب شاہ نے سندھ کے کارکنان کی جانب سے گلدستہ پیش کیا اور ان کی عیادت کرتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا مولانا فضل الرحمن نے وفد سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے کارکنان اور عوام کی جانب سے دی جانیوالی محبت اور دعائوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں سندھ کے لوگ اس پرفتن اور مفاد پرستی کے دور میں بھی محبت اور اخلاص کے سچے پیکر ہیں میں ہمیشہ ان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میرے اکابر اور اولیاء کی دھرتی ہے میں اس سے دلی محبت کرتا ہوں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات