لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیوایئر پولو کپ 2017ء بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے جیت لیا

اتوار 8 جنوری 2017 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام نیوایئر پولو کپ 2017ء بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے جیت لیا۔ فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد آخری لمحوں میں احسن اینڈ کمپنی کو شکست، ادھر سب سڈری فائنل میں باڑیز نے امپریل شوگر کو ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں سیزن پہلے حصے کے آخر ی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی بریگیڈیئر ہمایوں ملک، لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ثاقب خان خاکوانی، اعظم حیات نون ، ممبرز اور فیملیز کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ بہت ہی زبردست ہوا۔ احسن اینڈ کو نے پہلے چکر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ پہلے چکر کے اختتام پر تیمور علی ملک نے گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

دوسرے چکرمیں بلال سٹیل /ڈسکو ن کنسٹرکشن کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی نے دو خوبصورت گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔

تیسرے چکر میں احسن اینڈ کو کی طرف سے احمد علی ٹوانہ نے دو مزید گول سکور کرکے ٹیم کو 5-4 کی برتری دلا دی۔ آخری تین منٹ میں ثاقب خان خاکوانی نے دو خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس طرح بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن نے یہ میچ 7-6 سے جیتا۔ سب سڈری فائنل میں باڑیز نے امپریل شوگر کو 6-0 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے تیمور مواز خان نے دو جبکہ ان کے بیٹے حمزہ مواز خان نے چار گول سکور کیے۔

فائنل کے مہمان خصوصی بر یگیڈیئر (ر) ہمایوں ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ مین آف دی فائنل ثاقب خان خاکوانی کو خوبصورت چھ گول سکور کرنے پر دیا گیا۔ ثاقب خان خاکوانی کا کہنا تھا کہ سیزن کا پہلا ہاف بہت اچھا رہا۔ اب پندرہ دن کی بریک کے بعد ٹیمیں دوبارہ ہائی گول میں دوبارہ کھیلیں گی۔ لاہور پولو کلب میں دنیا کی کوالٹی کی پولو کھیلی جاتی ہے۔ میں بلال سٹیل /ڈسکون کنسٹرکشن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے سپورٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :