وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین سے قومی ادارہ برائے قلب میں ملاقات

ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت دریافت کی ‘سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 8 جنوری 2017 19:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین سے اتوار کو قومی ادارہ برائے قلب میں ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عاصم حسین کی طبیعت دریافت کی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے طبی ماہرین کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی صحت سے متعلق آگاہ بھی کیا گیا،پاکستان پیپلزپارٹی کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کے لئیے آمدورفت کے باوجود اسپتال کی حالت زار برقرار ہے اور یمرجنسی کے باہر موجود گندا پانی تک صاف نہیں کیا گیا،واضح رہے کہ رات سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی گزشتہ رات ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی تھی۔