اُوم پوری موت سے قبل نشے میں مدہوش تھے، ممبئی پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 8 جنوری 2017 18:49

اُوم پوری موت سے قبل نشے میں مدہوش تھے، ممبئی پولیس

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جنوری۔2017ء) ممبئی پولیس نے اُوم پوری کی اچانک موت پر مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ اُوم پوری موت سے قبل نشے میں مدہوش تھے۔ پولیس نے اس سلسلے میں اداکار کے ڈرائیور اور ہدایتکار خالد قدوائی سے پوچھ گچھ کی ہے۔

(جاری ہے)

اُوم پوری کے قریبی ساتھی اور ہدایتکار خالد قدوائی نے پولیس کو بتایا کہ اُوم پوری موت سے قبل اپنے بیٹے سے ملنا چاہتے تھے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے ۔ انہوں نے اس دوران شراب بھی پی۔ موت سے پہلے رات کو انہوں نے ہی انہیں گھر تک چھوڑا تھا۔ خالد قدوائی کے مطابق ان کا نہیں خیال کہ موت میں کوئی پراسراریت ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے اُوم پوری کی اہلیہ نندتا پوری سے تفتیش کی لیکن انہیں کسی قسم کی کامیابی نہیں مل سکی۔

متعلقہ عنوان :