نئے سیکرٹری خزانہ کا تقرر،شاہد محمود اور عظمت علی رانجھا،چیئر مین ایف بی آر کیلئے رحمت اللہ وزیر اور خواجہ تنویر فیورٹ

اتوار 8 جنوری 2017 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) نئے سیکرٹری خزانہ کے لئے شاہد محمود اور عظمت علی رانجھا جبکہ چیئر مین ایف بی آر کے عہدے کے لئے رحمت اللہ وزیر اور خواجہ تنویر فیورٹ بن گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نئے سیکرٹری خزانہ کے لئے سیکرٹری کامرس عظمت علی رانجھا، سیکرٹری اکنامک ڈویژن طارق باجوہ اور آئی ایم ایف میں تعینات پاکستان کے نمائندہ شاہد محمود کا نام حکومتی حلقوں میں زیر بحث ہے۔

عظمت علی رانجھا مارچ2016ء سے سیکرٹری کامرس کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ طارق باجوہ نومبر2015ء سے سیکرٹری ای اے ڈی کے طور پر فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ طارق باجوہ18جون 2017ء میں ریٹائر ہو رہے ہیں جبکہ سیکرٹری کامرس عظمت علی رانجھا ائندہ سال 9جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خزانہ کے لئے مجوزہ نام شاہد محمود اس وقت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہے ہیں اس سے قبل مقامی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے سپیشل اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شاہد محمود کو نیا سیکرٹری خزانہ تعینات کرنا چاہتے ہیں اس حوالے سے دونوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں ایک میٹنگ ہوئی۔ موجودہ سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اپنے عہدے سے 20جنوری کو ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں ریٹائرمنٹ کے بعد آئی ایم ایف میں لگانے کا سوچ رہی ہے۔

دوسری جانب چیئر مین ایف بی آر 18جنوری کو عہدہ سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ نئے چیئر مین کے لئے ان پسند ریونیو کے سینئر آفیسر رحمت اللہ وزیر اور کسٹمز گروپ کے خواجہ تنویر کا نام زیر غور ہے۔ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام بھی اس سال میں ریٹائر ہو رہے ہیں جن میں گریڈ 22کے ممبر آپریشنل ڈاکٹر ذاکر اپریل میں عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے عبد سنیارٹی میں رحمت اللہ وزیر اور خواجہ تنویر کا نام آ رہا ہے۔

خواجہ تنویر اس وقت ڈی جی آئی آر انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کے عہدے پر کام کر رہے ہیں اور یہ فروری2016ء میں ریٹائر ہوں گے جبکہر حمت اللہ وزیر بھی آئندہ سال عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت کی معاشی ٹیم اس سال میں ریٹائر ہو رہی ہے ۔ نیشنل بینک کے صدر 21جنوری، ایس ای سی بی کے چیئر مین دسمبر 2017، گورنر اسٹیٹ بینک28اپریل اور آڈیٹر جنرل آف پاکستان رانا اسرار حسین 8اپریل کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :