پشاور کے حمزا خٹک نے دوسری اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ جیت لی

اتوار 8 جنوری 2017 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2017ء) پشاور کے حمزا خٹک نے دوسری اصغر خان نیشنل ایمچور گالف چیمپئن شپ جیت لی ، بلال بالی نے دوسری ، میجر جمشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان نے انعامات تقسیم کئے۔پی اے ایف گالف کورس پشاور میں منعقد ہ چیمپئن شپ میں حمزا خٹک نے گیارہ انڈر205 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی 54ہولز پر منعقدہ چیمپئن شپ میں حمزا خٹک نے پہلے دن کے رائونڈ میں تین انڈر69 ، دوسرے دن میں فورانڈر68 اور آخری دن کے رائونڈ میں 68 سکور کرکے چیمپئن شپ گیارہ انڈر205 نٹ سکور سے جیت لی ۔

جبکہ مردان کے بلال بالی نے دو انڈر214 نٹ سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور میجر جمشید آف رسالپور نے 214 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں گراس کی ٹرافی پاکستان ایئر فور س کے زبیر حسین نے گراس225 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، زبیر حسین نے پہلے اور دوسرے دن چاراوور پار 76 جبکہ آخری دن پر ون اوور پار 73 کا سکور کیا اور اس طرح چیمپئن شپ میں گراس کاٹائٹل اپنے نام کرلی ،پاکستان ٹیم کے سابق کپتان طارق محمود نے گراس 226 سکور کے ساتھ دوسری اور سینئر ٹیک ملک پرویز نے گراس 232 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

HCP-13-18 میں طفیل نی125 نٹ کے ساتھ پہلی ، ارباب ہارون نے 137 سکور کے ساتھ دوسری اورطلحہ حسین نیازی نی141 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔جبکہ گراس میں ڈاکٹر سمیع شنواری نے 171 گراس کے ساتھ پہلی ، سینئر ٹیک 175 سکورکے ساتھ دوسری اور بریگیڈئر محمد غلام حسن جویا نی178 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ خواتین کے مقابلوں میں راولپنڈی کی طاہرہ نذیر نی74 سکور کے ساتھ پہلی، مس آمنہ امجد نے 72 سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

ڈاکٹرفریدہ نصیر نے گراس میں پہلی مسز کرنل طارق نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔راولپنڈی کے شعیب الدین نے سینئر ایمچور نٹ میں 144 سکور کے ساتھ پہلی ،جبکہ ڈاکٹر ندیم خاور نے دوسری پوزیشن حاصل کی اورونگ کمانڈرآئی ایم کھوکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گراس میں انٹر نیشنل گالفر کرنل محمد سعود نے 158 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی عبدالحق نے دوسری ، ادریس خالد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ویٹرن میں یونس مروت نے پہلی ، کرنل (ر) سیف الله خان نے دوسری ، بریگیڈیئر اشرف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بوائز انڈر13 میں رضاالله وحید نے پہلی محمد درمال نے دوسری اور شازیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جبکہ گراس میں شہریار نے پہلی عدنان بخاری نے دوسری اور محمد ذویان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔میڈیا پٹنگ میں سپورٹس پلس کے عظمت الله نے پہلی ،نادرخواجہ نے دوسری اور خیبرسٹار کے عاصم شیراز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس موقع پر چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

متعلقہ عنوان :