عدالت کی طرف سے رہائی کے احکامات کے باوجود نور کلوال اور ایاز اکبر نظربند

دونوں آزادی پسند رہنمائوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے ،ْ حریت کانفرنس

اتوار 8 جنوری 2017 17:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنمائوں نور محمد کلوال اور ایاز اکبر پر عائدکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ عدالت کی طرف سے کالعدم قراردیے جانے اور انہیں فوری طورپر رہا کرنے کے احکامات کے باوجودقابض انتظامیہ نے انہیں کوٹ بھلوال جیل جموں سے منتقل کرکے سرینگر کے راجباغ پولیس سٹیشن میں نظربند کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سرو س کے مطابق جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما نور محمد کلوال اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر کوگزشتہ رات سرینگر کے راجباغ پولیس سٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں آزادی پسند رہنمائوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ گزشتہ ہفتے کاالعدم قرار دیا اور ان کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے لیکن وہ ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں اور ان دونوں کی نظربندی غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :