قومی وطن پارٹی یوتھ باجوڑ کی تنظیم سازی مکمل،ابوزر خان صدر مقرر

اتوار 8 جنوری 2017 17:20

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی یوتھ باجوڑ کی تنظیم سازی مکمل،ابوزر خان صدر مقرر۔ قومی وطن پارٹی باجوڑایجنسی کا ایک اہم اجلاس زیر صدات چیئرمین محمد حیان اور سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آرگنائزر ڈاکٹر نوابزادہ شاہد اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں قومی وطن پارٹی یوتھ کی تنظیم عمل میں لائی گئی جس میں ابوزر خان صدر ، زاہد حسین نائب صدر ، خورشید علی انفارمیشن سیکرٹری ، شفیع اللہ فنانس سیکرٹری ، امیر سلام جنرل سیکرٹری اور آصف نواز خان جوائنٹ سیکرٹری چن لئے گئے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی باجوڑ کے چیئرمین محمد حیان اور سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان نے کہا کہ فاٹا سے ایف سی آر کا فرسودہ نظام ختم کرکے قبائل کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیاجائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آفتاب شیرپائو ہر فورم پر قبائلی عوام کے حقوق کیلئے صدا بلند کرتے ہیں اور انہوں نے فاٹا کے صوبے میں انضمام کیلئے ہر فورم پر حمایت کی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی حقیقی معنوں میں پختون قو م کی ترجمان پارٹی ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قومی وطن پارٹی کی شمولیتی تقریب اتوار 15جنوری کو پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین حاجی حاضر محمد خان کے رہائشگاہ پر منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :