صومالیہ ،ْ موغادیشوکے چھوٹے سے قہوہ خانے میں بم دھماکے سے تین افراد ہلاک ،ْ گیارہ زخمی

اتوار 8 جنوری 2017 16:10

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکے چھوٹے سے قہوہ خانے میں بم دھماکے سے تین افراد ہلاک اور گیا رہ زخمی ہوگئے۔دارالحکومت موغایشو کے میئر کے ترجمان عبدی فتح عمر ن میڈیاکو بتایا کہ دھماکے کیلئے قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار شامل ہیں۔مقامی پولیس کے مطابق جس قہوہ خانے میں دھماکہ ہوا وہاں پولیس اہل کاروں کا اکثر آنا جانا رہتا تھا۔کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا تاہم ماضی میں دہشت گرد گروپ الشباب ، مغرب کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کیلئے اس طرح کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :