و زیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری

حکومت نے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کیلئے 3 ارب روپے جاری کئے ، مزید 3ارب روپے جلد جاری کئے جائیں گے، خصوصی تعلیمی اداروں پرخاص طور پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعظم نے سکولوں کیلئے 200 بسوں کا تحفہ دیا جن میں سے پانچ بسیں خصوصی بچوں کے اسکولوں کو دی گئی ہیں، اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ کی بھرتی کررہے ہیں، نجی سکولوں کو بیس سے پچیس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کاسینمار سے خطاب والدین کی موت کے بعد جنید جمشید کی موت کا سب سے زیادہ دکھ ہو،جنید جمشید کی خواہش تھی کہ اللہ کی راہ میں جان قربان کرے،مولانا طارق جمیل

اتوار 8 جنوری 2017 15:50

و زیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ و زیر اعظم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جا رہی ہے، حکومت نے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کیلئے 3 ارب روپے جاری کئے ہیں، مزید 3ارب روپے بھی جلد جاری کئے جائیں گے، خصوصی تعلیمی اداروں پرخاص طور پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعظم نے اسکولوں کیلئے 200 بسوں کا تحفہ دیا ہے جن میں سے پانچ بسیں خصوصی بچوں کے اسکولوں کو دی گئی ہیں، اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ کی بھرتی کررہے ہیں، نجی سکولوں کو بیس سے پچیس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ والدین کی موت کے بعد جنید جمشید کی موت کا سب سے زیادہ دکھ ہو،انکے ساتھ میرا 20 سال تک تعلق رہا، شوبز چھوڑ کر جنید جمشید نے بہت تکلیفیں برداشت کیں، جنید جمشید کی خواہش تھی کہ اللہ کی راہ میں جان قربان کرے۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں نجی یونیورسٹی کی طرف سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی سے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنائی جائے گی ،وزیراعظم نے تعلیمی اداروں کو بہتر کرنے کے لئے تین ارب روپے دئیے ہیں اور مزید تین ارب روپے جلد مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈھائی کروڑ افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، حکومت خصوصی تعلیمی اداروں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے، رفاہ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر خصوصی بچوں کے لئے بہتری کے پروگرام ترتیب دئیے جائیں گے ۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے اسکولوں میں ڈھائی لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں نئے اساتذہ بھرتی کیے جارہے ہیں ، اسپیشل بچوں کے اسکول بھی عام سکولوں کی طرح کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیراعظم نے اسکولوں کیلئے 200 بسوں کا تحفہ دیا ہے جن میں سے پانچ بسیں خصوصی بچوں کے اسکولوں کو دی گئی ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ سرکار صرف بیس فیصد سویٹ ہومز کا خرچہ دے رہی ہے، سویٹ ہومز کے باقی اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خصوصی تعلیم کے معاملہ میں بہت فکرمند ہیں ، وزیراعظم نے تعلیم کی بہتری کے لئیے بجٹ میں سے مزید تین ارب مختص کئے ہیں۔ پالیسی کے تحت نجی اسکولوں کو ارضاں نرخوں پر اراضی دی جائے گی، نجی اسکولوں کو بیس سے پچیس فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینی ہوگی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل جنید جمشید کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی موت کے بعد جنید کی موت کا سب سے زیادہ دکھ ہوا، جنید جمشید کے ساتھ 20 سال تک میرا تعلق رہا ، شوبز چھوڑ کر جنید جمشید نے بہت تکلیفیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کی خواہش تھی کہ اللہ کی راہ میں جان قربان کرے، اللہ تعالیٰ نے جنید جمشید کو بہت عزت دی، جنید جمشید کے جنازے میں پائوں رکھنے کی جگہ نہیں تھی، جنید جمشید کا جنازہ پڑھاتے وقت اپنے دل پر قابو نہیں تھا، جنید جمشید کے جنازے میں لوگوں کو روتے دیکھا۔