ہم بے اختیار مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے،کراچی میں دیرپا منصوبے بنائے جائینگے،تعمیر و ترقی کا دیرپا سلسلہ شروع کریں گے،وسائل محدود مگر عزائم لامحدود ہیں،ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 8 جنوری 2017 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے،کراچی میں دیرپا منصوبے بنائے جائیں گے،تعمیر و ترقی کا دیرپا سلسلہ شروع کریں گے،وسائل محدود مگر عزائم لامحدود ہیں،ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے۔وہ اتوار کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی کو ایشیاء کا صاف ستھرا اور پرامن شہر بنائیں گے،ہم بے اختیار ہیں مگر پیچھے نہیں ہٹیں گے کراچی میں دیرپا منصوبے بنائیں جائیں گے،جلسے کی کامیابی سے حوصلہ افزائی ہوئی،ووٹر اور سپوٹرز نے بھرپور تائید کی،اب ہم پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے،تعمیر و ترقی کا دیرپاسلسلہ شروع کریں گے۔فاروق ستارنے کہاکہ ہماری سب سے بڑی طاقت کراچی والوں کا اتحاد ہے،وسائل محدود مگر عزائم لامحدود ہیں،مخصوص یوسیز کو ماڈل یوسیز میںتبدیل کردیں گے،سو روز ہ مہم میں 4سو گلیاں اور سڑکیں پختہ کی جائیںگی،ملیر کی100گلیاں،سڑکیں پختہ،خوبصورت بنائیں گے،پورے کورنگی ضلع میں چارسو گلیاں سڑکیں پکی کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اس مثالی و منفرد کام پر جتنی شاباش دی جائے کم ہے۔…(خ م)