صومالیہ ، قہوہ خانے میں بم دھماکہ،3 اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک،13زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا،ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں،ترجمان میئرعبدی فتح عمر

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکے قہوہ خانے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس قہوہ خانے میں دھماکہ ہوا وہاں پولیس اہلکاروں کا اکثر آنا جانا رہتا تھا۔دارالحکومت موغایشو کے میئر کے ترجمان عبدی فتح عمر نے بتایا کہ دھماکے کے لیے قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔پولیس کے ایک عہدے دار احمد نور اس خدشے کا اظہار کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال ہے کہ یہ بم الشباب نے نصب کیاتھا۔کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم ماضی میں دہشت گرد گروپ الشباب ، مغرب کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔