چین یورا گوئے کے گوشت کا سب سے بڑ ا خریداربن گیا

امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو دوسرے جبکہ یورپی یونین تیسر ے نمبر پر رہا

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

مونٹے وڈیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) چین 2016ء میں یورا گوئے کے گوشت کا سب سے بڑ ا خریدار رہا ، اس نے یورا گوئے سے 188411 ٹن گوشت خریدا جو 2015ء میں خریدے گئے گوشت کی مقدار سے 15.8فیصد زیادہ ہے ، 2016ء میں یورا گوئے نے چین کو گوشت کی برآمد سے 624ملین امریکی ڈالر حاصل کئے جو اس کی ملکی آمدنی کا ایک بڑا حصہ ہے ، یہ اعدادوشمار یورا گوئے کے ایک مقامی روزنامہ کی تازہ ترین اشاعت میں سامنے آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو تینوں ممالک نے مجموعی طورپر 99202ٹن گوشت یورا گوئے سے خریدا اور تینوں ممالک مل کر بھی دوسرے نمبر پر رہے ، تیسر ے نمبر پر یورپی یونین رہا جس نے 54616ٹن جبکہ جنوبی امریکی ممالک نے 1.474ارب امریکی ڈالر کا گوشت درآمدکیا ۔

متعلقہ عنوان :