فرضی جھڑپوںمیں کشمیریوں کو شہید کرنے اور قتل عام سے تحریک آزادی ختم نہیں ہوگی
متحدہ جہاد کونسل،آزادی پسند جماعتوں کا مظفر نائیکو شہید کو زبردست خراج عقیدت
اتوار 8 جنوری 2017 14:50
(جاری ہے)
انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی تقریرخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے بھرپور سفارتی مہم جوئی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
صلاح الدین نے کہا کہ بھارت انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے اور اپنے قبضے کو دوام بخشنے کیلئے ہر ظالمانہ طریقہ آزما رہا ہے۔ شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے مجاہد کمانڈر کو حراست میں لے کر تشدد کے بعد گولیاں مار کر جس بے دردی سے شہید کیا اس سے بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہو گیا۔ مزید نوجوان طلباء بھارتی قتل عام پالیسی کے خلاف مجاہدین کی صفوں میں شامل ہو گئے۔ لبریشن فرنٹ نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہ ان کا مقدس لہو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں جانے دیا جائے گا اور جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی۔مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مظفر احمد عرصہ دراز سے عسکری میدان میں اپنی سرگرمیاں انجام دیتے رہے ہیں۔۔لبریشن فرنٹ (آر)چیئرمین فاروق احمد ڈار (بٹہ کراٹے )نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے پولیس کے بیان کو جھوٹ کاپلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق انہیں زیر حراست جاں بحق کیا گیا۔ اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سربراہ محمد یوسف نقاش نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ماس مومنٹ نے سرگرم عسکری کمانڈر مظفر احمد نائیکو کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یہ عزم دہرایا کہ اٴْن کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔پیپلز لیگ کے چیئرمین غلام محمد خان سوپوری نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ حصول مقصد تک جدوجہد جاری رہے گی۔محاذ آزادی کے ایک دھڑے سے وابستہ وفد نے نائب صدر قطب عالم کی قیادت میں مظفر نائیکو کے گھرجاکر لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.