صہیونی ریاست کے دبائو کا شکار فیس بک نے حماس کے دسیوں صفحات بلاک کر دیے

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

نیویارک /مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) آزادی اظہار رائے کا نعرہ لگانے والی سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ آخر کار صہیونی ریاست کے دبائو کا شکار ہو کراپنے ہی اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنے لگی ،فیس بک نے حماس کے دسیوں صفحات بلاک کر دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’’فیس بک‘‘ نے صہیونی ریاست کے دبائو کا شکار ہو کر فلسطینی کارکنوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وابستگان کے دسیوں صفحات بلاک کردیے ہیں۔

حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے جماعت کے مقربین اور وابستگان کے اکائو نٹس بلاک کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک دسیوں صفحات بلاک کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کے حالیہ آپریشن کے دوران حماس کے مقربین کے 90 صفحات بند کیے گئے ہیں جب کہ حماس کے ذاتی 30 صفحات کو بلاک کیا گیا ہے۔حماس نے فیس بک انتظامیہ پر صہیونیت نوازی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی دعوے دار فیس بک خود بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی راہ پر چل پڑی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت عدالتوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اسرائیل مخالف مواد ہٹانے کا حکم صادر کرسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :