مقبوضہ کشمیر ، شدیدبرفباریبھارتی آرمی چیف اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر نئی دہلی واپس بھاگنے پر مجبور

اتوار 8 جنوری 2017 14:50

جموں/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) مقبوضہ کشمیر میں شدیدبرف باری کی وجہ سے بھارتی فوج کے نئے سربراہ جنرل بپن راوت اپنا دورہ ادھورا چھوڑ کر نئی دہلی واپس بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فوجی حکام کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل بپن راوت نے اکھنورسیکٹر میں سرحدی علاقوں کا دورہ کیا،تاہم کشمیر اور لداخ میں موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ3روز کادورہ دوسرے دن ہی سمیٹ کرواپس چلے گئے۔ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف نے ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیر اور سرحدوں کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :