تھائی لینڈ میں شدید بارشوں نے تبائی مچادی ، ہلاکتوں کی تعداد18 ہوگئی ، درجنوں دیہات زیر آب آگئے

گزشتہ ایک ہفتے سے جاری بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ملین کے قریب ہے،جنوبی علاقوں میں قریب 1500 سکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،تھائی وزارت داخلہ

اتوار 8 جنوری 2017 13:00

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 جنوری2017ء) تھائی لینڈ کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر18 ہو گئی جبکہ درجنوں دیہات زیر آب آگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھا ئی لینڈ کے جنوبی حصے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر18 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کئی مقامات پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور مکانات مکمل طور پر پانی میں غرق دکھائی دیتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ان شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ملین کے قریب ہے۔ حکومت بیان کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں ملک کے جنوبی علاقوں میں قریب 1500 سکولوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔