فیس بک نے حماس کے دسیوں صفحات بلاک کر دیئے

اتوار 8 جنوری 2017 12:40

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) فیس بک انتظامیہ نے فلسطینی کارکنوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وابستگان کے دسیوں صفحات بلاک کردیے ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے جماعت کے مقربین اور وابستگان کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے تحت اب تک دسیوں صفحات بلاک کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کے حالیہ آپریشن کے دوران حماس کے مقربین کے 90 صفحات بند کیے گئے ہیں جب کہ حماس کے ذاتی 30 صفحات کو بلاک کیا گیا ہے۔حماس نے فیس بک انتظامیہ پر صہیونیت نوازی کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی دعوے دار فیس بک خود بھی اس قانون کی خلاف ورزی کی راہ پر چل پڑی ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک مسودہ قانون کی منظوری دی گئی تھی جس کے تحت عدالتوں کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ وہ سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر اسرائیل مخالف مواد ہٹانے کا حکم صادر کرسکیں گی۔

متعلقہ عنوان :