صومالیہ، قہوہ خانے میں بم پھٹنے سے 3 ہلاک 11 زخمی

اتوار 8 جنوری 2017 09:50

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکے چھوٹے سے قہوہ خانے میں بم دھماکے سے کم ازکم تین افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔دارالحکومت موغایشو کے میئر کے ترجمان عبدی فتح عمر ن میڈیاکو بتایا کہ دھماکے کے لیے قہوہ خانے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہل کار شامل ہیں۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جس قہوہ خانے میں دھماکہ ہوا وہاں پولیس اہل کاروں کا اکثر آنا جانا رہتا تھا۔کسی گروپ نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعوی نہیں کیا۔ تاہم ماضی میں دہشت گرد گروپ الشباب ، مغرب کی حمایت یافتہ حکومت گرانے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :