کراچی، آصف زرداری کی ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات، عیادت اور خیریت دریافت کی

ہفتہ 7 جنوری 2017 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے ہفتہ کوقومی ادارہ صحت برائے امراض قلب پہنچ گئے۔سابق صدر نے وہاں زیرعلاج پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم حسین کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔پی پی ذرائع کا کہنا ہے کی سابق صدر نے ڈاکٹر عاصم حسین سے سیاسی صورتحال اور ان کے کیسز کے حوالے سے گفتگو کی۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کے کیسز کے حوالے سے پارٹی کی جانب سے ان کو ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنی عیادت کرنے پر سابق صدر آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا