گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ضیاء شاہد کی ملاقات،بھانجے الیاس رجوانہ کے انتقال پراظہارافسوس

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:54

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہائوس ملتان میں پاکستان کے سینئر ترین صحافی، صدر سی پی این ای اور چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ضیاء شاہد نے ملاقات کی اور گورنر پنجاب سے ان کے بھانجے ملک الیاس رجوانہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور دعائے مغفرت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات میں بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ ضیاء شاہد نے کہاکہ ملک الیا س رجوانہ کی وفات ان کے خاندان کے لئے ایک عظیم صدمہ ہے اللہ تعالیٰ ورثاء کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ دے۔