لاہور کی تاجر برادری کی اکثیریت بابر محمود کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں:محمود الحسن خانڑ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت کو 2018 کے انتخابات کو سامنے رکھ کرٹریڈرز ونگ کے صدر کا انتخاب کرنا ہوگا ، صدر شیشہ مارکیٹ

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) انجمن تاجران بیڈن روڈ و کوپر روڈ لاہورکے رہنما و گلاس مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمود الحسن خان نے کہاہے کہ لاہور کی تاجر برادری کی اکثیریت بابر محمود کے ساتھ ہے مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کی صدارت کے عہدے کیلئے بابر محمود کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔شاہد نذیر لاہور کی تاجر سیاست میں پختہ نہیں ہوا لہذا ابھی اسے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے،(ن) لیگ ٹریڈرز ونگ لاہور کی صدارت کیلئے بابر محمود سب سے موزوں اور قابل اعتماد نام ہے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی قیادت کو 2018 کے انتخابات کو سامنے رکھ کرٹریڈرز ونگ کے صدر کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کے صدر کا لاہو ر کی چھوٹی بڑی تقریبا تمام مارکیٹوں میں اثرورسوخ اور مقبولیت کاہونابے حد ضروری امر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بابر محمود پہلے بھی دو مرتبہ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کے صدر رہ چکے ہیں انہوں تاجروں کے ساتھ لائزن بنانے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے انہوں نے کہاکہ بطور صدر خدمت گروپ ہال روڈ پر ریکارڈ ترقیاتی کام کروانے کا سہر ا بھی بابر محمود کے سر ہے ۔

لہذا لاہور کی تقریبا پوری تاجر برادری کی ایک ہی آواز ہے کہ مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ لاہور کا صدر بابر محمود کو ہی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ بابر محمود ایک تجربہ کار، دور اندیش اور لاہور کی کاروباری برادری میں اپنا منفرد مقام رکھتے ہیں جبکہ ان میں اپنی بات کو منوانے کی صلاحیت بھی موجودہ ہے ،بابر محمود نہ صرف ایک اچھے تاجر رہنما ہیں بلکہ وہ ایک بہترین سماجی کارکن بھی ہیں جنہوں نے پچھلے چند سالوں کے دوران جب بھی ملک پر کوئی قدرتی آفت آئی حکومت اور عوام الناس کی خدمت کیلئے بڑھ چڑھ کر سماجی خدمات سرانجام دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں لاہور کی سب سے بڑے تاجر گروپ کا پیاف کا فاؤنڈر ممبر ہوں اور میاں انجم نثار، میاں محمد علی ، میاں شفقت ،خواجہ شازیب اکرم سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ میرے قریبی تعلقات ہیں ہم سب بابر محمود کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ لاہور کی سب سے بڑی شیشہ مارکیٹ کے ساتھ دیگر اطراف کی مارکیٹوں کے تاجر بھی سب بابر محمود کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :