سوات،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن سے متعددافراد خاندانوںسمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:18

سوات،پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن سے متعددافراد خاندانوںسمیت قومی وطن ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جنوری2017ء) یونین کونسل فیص آبادامانکوٹ میںپی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن سے متعددافراد خاندانوںسمیت قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے ،اس حوالے سے شمولیتی اجلاس منعقدہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاکہ ان کی پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو خطے میں پختون قوم کے حقوق کے حصول اور ان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،انہوںنے کہاکہ پختون جان چکے ہیں کہ موجودہ دور میں صرف قومی وطن پارٹی ان کی نمائندگی کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پر امید نظرو ں سے ہماری پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں،اس موقع پر سیدعلی شاہ نے مسلم لیگ ن،فضل مولا ،لیاقت علی،معراج خان ،وقاص اورجمشیدعلی نے پی ٹی آئی سے مستعفی ہوکر خاندانوںاور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی،اجلاس سے ضیاء الحق تاجک،عنایت الرحمان،انوراقبال ،بابر علی ،نورالہادی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :