ملتان،گورنمنٹ ولایت حسین کالج میں ڈینگی سے بچائو مہم کے سلسلے میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 7 جنوری 2017 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جنوری2017ء) ولایت حسین کالج میں ڈینگی سے بچائو مہم کے سلسلے میں ڈینگی سیمینار کا انعقاد زیرصدارت پرنسپل پروفیسر سید جعفر حسین شاہ ہوا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں فوکل پرسن پروفیسر نذر آفتاب نے طلباء کو ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر بتائیں اور ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے بروشرز بھی تقسیم کیے۔ حکومت پنجاب کے ڈینگی سے بچائو پروگرام کو انہوں نے سراہتے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے ارد گرد ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر صحت افزاء زندگی گزار سکتے ہیں۔ اس موقع پر کالج کے سٹاف سمیت طلباء نے بھرپور شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :